حکومت محاذآ رائی نہ کرے
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹر ینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ آئے روز اسلام آباد پر چڑھائی اور احتجاجی سرگرمیوں سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔
9 مئی ہو یا 26 نومبر، ہر بار عوام کو مشکلات، کاروباری سرگرمیوں میں خلل اور معمولاتِ زندگی میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کی قیمت پر دھینگا مشتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو عوام الناس کے حال پر رحم کرنا چاہیے ۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی محاذ آرائی کے بجائے ملکی استحکام، معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں ، پاکستان میں بادشاہت ہے نہ ہی بادشاہت کا نظام چل سکتا ہے ،ملک آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کے تحت چلنا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments