انسدادپولیومہم،پہلے روز83لاکھ 25ہزاربچوں کی ویکسینیشن

انسدادپولیومہم،پہلے روز83لاکھ 25ہزاربچوں کی ویکسینیشن

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (این ای او سی) کے مطابق ملک بھر کے 115اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ملک بھر میں تقریباً 83لاکھ 25ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

 صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے10منتخب اضلاع میں 23لاکھ 45ہزار، سندھ کے 30اضلاع میں 30 لاکھ 7ہزار اور خیبر پختونخوا کے37اضلاع میں تقریباً 21لاکھ 86ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ بلوچستان کے 30اضلاع میں 5لاکھ 94ہزار سے زائد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1لاکھ 51ہزار سے زائد، جبکہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں 41ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے ۔این ای او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور امید کا پیغام لے کر گھروں پر آنے والے پولیو ورکرز سے کامل تعاون کریں، این ای او سی کے مطابق پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...