27ستمبر احتجاج:کے پی پولیس اسلحہ لائیگی نہ آ نسوگیس

27ستمبر احتجاج:کے پی پولیس اسلحہ لائیگی نہ آ نسوگیس

اسلام آباد جانے والے ایم پی ایزکے ساتھ کوئی اہلکار مسلح ہوکر نہیں جائے گا سرکاری حیثیت میں اسلام آباد جانے پرسخت کارروائی کی جائے گی:پولیس حکام

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ اور دھرنے کے پیش نظر خیبرپختونخوا پولیس نے سرکاری اسلحے اور آنسو گیس شیلز کے استعمال سے متعلق اہلکاروں اور عوامی نمائندوں کے لیے سخت ہدایات جاری کردیں، پولیس حکام کی جانب سے جاری ہدایات نامے کے مطابق 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے والے عوامی ایم پی ایز کے ساتھ کوئی سرکاری اہلکار مسلح ہوکر نہیں جائے گا، جبکہ ایم پی ایز کے ہمراہ تعینات پولیس اہل کاروں کو بھی اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری آنسو گیس، شیلز اور دیگر پولیس سازوسامان کسی اہلکار یا عوامی نمائندے کو فراہم نہیں کیا جائے گا،پولیس حکام نے تمام متعلقہ افسروں و اہلکاروں کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 27 ستمبر کو سرکاری حیثیت میں اسلام آباد جانے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...