ریلوے افسروں، ملازمین کے قرض ، غیر ملکی دوروں پر پابندی
وزیرِ ریلوے اورتمام افسروں کے سرکاری فیول میں بھی 50 فیصد کمی کر دی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزارت ریلوے کا وزیراعظم کفایت شعاری اقدامات پر فوری عمل کرنے کا حکم،ریلوے افسروں اور ملازمین کے ہائوس بلڈنگ فنانس قرضے اور بیرون ملک سرکاری دوروں پر عارضی پابندی عائدکردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمدکا حکم جاری کر دیا جس کے تحت 31 دسمبر 2026 تک پاکستان ریلوے میں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس (HBA)قرضوں کا اجرا معطل کر دیا گیا اوراب کسی افسر یا ملازم کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں کیا جائے گا ، علاوہ ازیں وزیرِ ریلوے اورتمام افسروں کے سرکاری فیول میں بھی 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments