غیر قانونی افغان مہاجرین کی ایران سے ملک بدری کاعمل تیز

غیر قانونی افغان مہاجرین کی ایران سے ملک بدری کاعمل تیز

رواں سال ایران سے 4لاکھ 39ہزار غیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا غیر قانونی افغان مہاجرین میزبان ممالک کی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)غیر قانونی افغا ن مہاجرین کی ایران سے ملک بدری کاعمل تیز کردیا گیا ۔رواں سال ایران سے 4لاکھ 39ہزار سے زائدغیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا ۔ غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف میزبان ممالک کا سخت کریک ڈان، ایرانسے ملک بدری کاعمل تیز کردیا گیا۔غیر قانونی افغان مہاجرین کا دنیا بھر میں پھیلاؤ میزبان ممالک کی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی نئی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایران سے 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا گیا۔ملک بدر کئے جانے والوں میں 86 فیصد افغان قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم اورغیر رجسٹرڈ تھے ، غیر قانونی افغان شہریوں کی بڑے پیمانے پر واپسی سے افغانستان میں رہائش، روزگار اوربنیادی سہولیات پر دبا وبڑھ گیا ہے ۔اب تک سینکڑوں افغان نوجوان پرخطرراستوں کے ذریعے ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...