حمزہ فرخ پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین تعینات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر) پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین کی تقرری کر دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حمزہ فرخ کو پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کاپہلا چیئرمین مقرر کردیا۔
ان کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات ایس پی پی ایس ون کے مطابق ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ فرخ کی تقرری دو سال کے لیے ہوئی،حمزہ فرخ نے آکسفورڈ، اسٹینفورڈ اور ولیم کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وہ گولڈمین ساکس میں بطور وی پی خدمات انجام دے چکے ہیں اس کے علاؤہ حمزہ فرخ دو اسٹارٹ اپس بھی چلا چکے ہیں۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ نے پوسٹل گروپ کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ۔احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر محمد عمران خان کو پوسٹ ماسٹر جنرل ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد سے تبدیل کرکے پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان تعینات کردیا گیا۔
گریڈ 20 کے افسر بھٹیو کو پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی سے تبدیل کرکے پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان سرکل کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے گریڈ 19 کے افسر ضیاء الحق رانجھا کو ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشنز) بلوچستان سرکل کوئٹہ سے تبدیل کرکے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (ایڈمن) میٹروپولیٹن سرکل کراچی تعینات کردیا گیا۔گریڈ 19 کے افسر شاہنواز خان محسود ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (ایڈمن) ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد، کو اپنے فرائض کے ساتھ تین ماہ یا مستقل افسر کی تعیناتی تک پوسٹ ماسٹر جنرل ایف سی اینڈ جی بی سرکل اسلام آباد کا کرنٹ چارج دے دیا گیا۔ضیاء الحق رانجھا کو بھی نئی تعیناتی کے ساتھ تین ماہ یا مستقل افسر کی تعیناتی تک پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی کا کرنٹ چارج سونپ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments