یونیورسل سروس فنڈ کا 32.90 ارب کا بجٹ منظور

 یونیورسل سروس فنڈ کا 32.90 ارب کا بجٹ منظور

جاری منصوبوں کیلئے 24.89ارب ، نئے اقدامات کیلئے 6.56ارب مختص بجٹ کا مقصد محروم علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو وسعت دینا ہے ،شزا فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزافاطمہ خواجہ کی صدارت میں یونیورسل سروس فنڈ (USF) پالیسی کمیٹی نے مالی سال 2026-27 کے لیے 32.90ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ بجٹ کا مقصد محروم اور دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو وسعت دینا ہے ۔منظور شدہ بجٹ میں جاری منصوبوں کے لیے24.89 ارب روپے جبکہ نئے اقدامات کے لیے 6.56ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس وقت 28منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں 17نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ سروس ڈیلیوری ،موبائل براڈ بینڈ اور 11 نیکسٹ جنریشن آپٹیکل فائبر نیٹ ورک سروسز منصوبے شامل ہیں۔نئی تخصیص کے تحت 09 NG-BSD اور 04 NG-OFNS منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ دونوں پروگراموں کے تحت چھوٹے لاٹس کے لیے بلاک ایلوکیشن بھی کی گئی ہے ۔پالیسی کمیٹی نے یو ایس ایف کو پہلی سہ ماہی کے لیے 5.57 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...