راولپنڈی رنگ روڈ کو سپیشل اکنامک زون کی طرز پر ترقی دینے کا فیصلہ
راولپنڈی(آن لائن)سیکر ٹری ہاؤسنگ پنجا ب نورالامین مینگل نے راولپنڈی رنگ روڈ کو سپیشل اکنامک زون کی طرز پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 38کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کو شمالی پنجاب کے معاشی گیٹ وے کے طور پر ترقی دی جائے گی۔
اس بات کا فیصلہ سیکرٹری ہا ئوسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ سیکر ٹری ہا ئوسنگ نے کہا کہ رنگ روڈ کے اطراف لائٹ اور ہیوی انڈسٹریل زونز قائم کئے جائیں گے ۔ رہائشی اور کمرشل علاقوں کے درمیان اربن فاریسٹ کے ذریعے گرین بفر زون قائم کیا جائے گا۔ رنگ روڈ کے اطراف ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات کے لئے بھی اراضی مختص کی جائے گی، اسی طرح آئی ٹی، تعلیم، کھیل، فوڈ اور دیگر معاشی شعبوں کے لئے بھی مخصوص زونز تجویز کئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments