حکومت خوفزدہ،گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 27 ستمبر کے احتجاج سے حکومت کے خوفزدہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے موٹرویز اور شاہراہیں بند کرنے کو آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
انہوں نے علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ خان، نورین نیازی، ہاجرہ نیازی، ایم این اے احسان جمال خان اور دیگر سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان اور منتخب نمائندوں کو گرفتار کرکے پُرامن سیاسی سرگرمیوں کو نہیں روکا جاسکتا۔ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ، حلیم عادل شیخ نے فضل شکور خان کے اغوا اور سیف اللہ نیازی سمیت منتخب نمائندوں کو مبینہ طور پر طاقت کے زور پر اٹھائے جانے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں اور سیاسی کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments