کاہنہ:موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق
کاہنہ (نامہ نگار)مین فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکل سوار تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔
گجومتہ کا رہائشی ارشد موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیااطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لیکر قانونی کارروائی اور فرار ہونیوالے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔
کاہنہ حادثہ
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments