چھانگا مانگا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیاگیا
دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارلیاقت پر فائرنگ کرکے فرار،ہسپتال میں چل بسا
چھانگا مانگا،قصور(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) جمبر روڈ پرچھانگا مانگا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لیاقت موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر پیٹ میں گولیاں مار دیں اور فرار ہوگئے ۔ ریسکیو عملہ نے اسے ابتدائی طبی امداد دیکر تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔مقتول نواحی علاقہ واں کھارہ کا رہائشی تھا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش اور تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments