سومنات بنا نیکی دھمکی ،مقدمہ درج
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
، مقدمے میں جنید اکبر کی ویڈیو میں مبینہ دھمکی آمیز بیان کا حوالہ دیا گیا ہے ،مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر کے بیان میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کی گئی، بیان سے خوف و ہراس اور عوامی تحفظ کو خطرہ پیدا ہوا۔ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر پر مبینہ طور پر اینٹی اسٹیٹ مواد اور بیانیہ پھیلانے کا الزام ہے ، جنید اکبر نے مبینہ طور پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے مواد شیئر کیا، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار 5 سو فالوورز ہیں۔ مقدمے کے حوالے سے دنیا سے گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ میرے خلاف یہ تمام اقدامات ایک معمول کا حصہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا، "یہ تو روٹین کی بات ہے ، اب کیا کہہ سکتا ہوں؟ ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments