مہم جوئی طالبان رجیم کو مزید تنہا کریگی ،ترجمان صدر زرداری

 مہم جوئی طالبان رجیم کو مزید تنہا  کریگی ،ترجمان صدر زرداری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ناجائز طالبان رجیم اگر یہ سمجھتی ہے کہ سرحد پار سے بھیجے گئے مٹھی بھر اڑنے والے کھلونوں سے پاکستان کو خوفزدہ کیا جا سکتا ہے تو وہ شدید غلط فہمی کا شکار ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی طالبان رجیم کی ناکامیوں میں مزید اضافہ کرے گی اور اسے مزید تنہاکریگی۔ پاکستان کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے ، نہ اس کی توجہ ہٹائی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسے مرعوب کیا جا سکتا ہے ،کابل کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ اس کی اشتعال انگیزیاں بغیر کسی نتائج کے گزر جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...