نئے انتظامی یونٹس پر شفاف ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے : فاروق ستار

نئے انتظامی یونٹس پر شفاف ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے : فاروق ستار

عوام کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں، رہنماایم کیوایم 25 ٹاؤنز کے ریٹائرملازمین کو واجبات نہیں ملے ،حق اداکیاجائے ،پریس کانفرنس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں 6 انتظامی یونٹس بنیں گے اور صوبے کے وسائل تمام علاقوں میں برابر تقسیم ہوں گے ،کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے پیسوں پر سب کا حق ہے ، عمرکوٹ، تھرپارکر، سکھر اور دیگر شہروں کو بھی ترقی دی جائے، نئے انتظامی یونٹس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکتے ہیں،عوام کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے صاف اور شفاف ریفرنڈم بھی کرایا جاسکتا  ہے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ 25 ٹاؤنز کے متعدد ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے واجبات ادا نہیں کیے گئے ، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹنے والی رقم کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی، اس لیے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر میئر کو اختیارات دیے جائیں تو بلدیاتی نظام بہتر انداز میں کام کرسکتا ہے ، ایم کیو ایم نئے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مؤقف پر قائم ہے اور اس معاملے پر سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...