راولاکوٹ والے دھرنا ختم کر کے نظام کا حصہ بنیں :امیرمقام
دھرنوں احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، آئیں بیٹھ کر بات کریں، یہی حل آزاد کشمیر میں 20 ارب کے پیکیج،100روزہ منصوبے پر عمل ہو گا پریس کانفرنس
اسلام آباد ( دنیا نیوز ، خصوصی نامہ نگار )نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں نواز شریف اور مریم نواز کے اعلانات پر عمل ہو گا، 20 ارب روپے کے پیکیج اور 100 روزہ منصوبے پر آزاد کشمیر میں حکومت عمل کرے گی،دھرنوں اور احتجاج سے نقصان عوام کا ہی ہوتا ہے ،رالاکوٹ میں احتجاج کرنے والے اٹھ جائیں اور نظام کا حصہ بنیں۔ آئیں بیٹھ کر بات کریں تاکہ پونچھ میں جلد انتخابات کرائے جائیں ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا آزاد کشمیر کا صدر نجیب نقی کو بنایا گیا ہے جن کا تعلق پونچھ ڈویژن سے ہے ، پونچھ سے صدر کا انتخاب ہونے سے وہاں ایک مثبت پیغام گیا ہے ۔انہوں نے جمہوریت کا ساتھ دینے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں قانون سازی کا تمام عمل اچھے انداز سے مکمل ہوا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اٹھ جائیں اور نظام کا حصہ بنیں، کیونکہ دھرنوں اور احتجاج سے نقصان عوام کا ہی ہوتا ہے ۔امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختون خوا دہشت گردی سے شدید متاثر ہونے والا صوبہ ہے ، صوبے میں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے پوچھیں کہ اس نے ان کے لئے کیا کیا ہے ؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments