اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نئے ٹیرف کی منظوری
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان پوسٹ نے واک اِن صارفین کے لئے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے نئے ٹیرف کی منظوری دے دی ۔
یہ نظرثانی شدہ نرخ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ نے 12 اگست کو منعقدہ اجلاس میں منظور کئے ۔ عام خط 20 گرام تک 40 روپے ، 50 گرام تک 80 ، 100 گرام تک 100 ، 250 گرام تک 140 ، 500 گرام تک 170 ، ایک کلوگرام تک 250 ، ڈیڑھ کلوگرام تک 320 اور 2 کلوگرام تک کے عام خط کے چارجز 400 روپے ہونگے ۔ رجسٹرڈ خط کی رجسٹریشن فیس 40 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ رجسٹرڈ پارسل کیلئے رجسٹریشن فیس بڑھا کر 80 روپے ،ویلیو پی ایبل پارسل بھیجنے والے صارفین کے لیے اب 20 روپے اضافی وی پی فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ وی پی پی پر حجمی ٹیرف بھی لاگو ہوگا ۔مراسلے کے مطابق تعلیمی اور درسی کتب (Textbooks) کے ترسیلی نرخوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے تاہم نابینا افراد کے خصوصی لٹریچر کے لیے 7 کلوگرام تک ڈاک کی ترسیل بدستور بالکل مفت رہے گی۔ تیز ترین ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ارجنٹ میل سروس (یو ایم ایس)کے نرخوں پر بھی نظرثانی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments