کوئٹہ:حکومت سے مذاکرات کامیاب ، کسان اتحاد کا لانگ مارچ مؤ خر
حکومتی درخواست پر مارچ مو خر کیا ، اگلی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا:خالد باٹھ جائز مطالبات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں:معاون داخلہ بلوچستان
کوئٹہ،اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں صوبائی حکومت کے وفد اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ،پاکستان کسان اتحاد نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنا مو خر کرنے کا اعلان کردیا۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کی قیادت میں حکومتی وفد نے کسان اتحاد کے صدر خالدباٹھ سے ملاقات کی، اس دوران حکومتی وفد نے کسان اتحاد کے صدر کو کسان برادری کے مطالبات کے حل کیلئے اقدامات اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ،خالد باٹھ نے حکومتی یقین دہانی اور درخواست قبول کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین کسان اتحاد نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی درخواست پر مارچ مو خر کیا گیا ہے ، لانگ مارچ کی اگلی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ معاون برائے داخلہ نے کہا کہ حکومت کسان برادری کے جائز مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔واضع رہے پاکستان کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ روز 25 ستمبر بروز جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments