چشمہ جوہری بجلی گھر کا مسلسل 427 روز آپریشن، نیا ریکارڈ قائم
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے اپنے آپریشن کے 18ویں مرحلے میں مسلسل 427 روز تک محفوظ اور بلا تعطل آپریشن جاری رکھتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تاریخ میں کسی بھی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مسلسل آپریشن کی طویل ترین مدت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سی ون نے ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوکلیئر آپریٹرز کے پرفارمنس انڈیکیٹر انڈیکس میں 2026 کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران ہر سہ ماہی میں 100 کا سکور حاصل کیاجس کے باعث آپریشنل کارکردگی، قابلِ اعتماد آپریشن اور تحفظ کے اعتبار سے سی ون دنیا کے نمایاں نیوکلیئر پاور پلانٹس میں شامل ہو گیا۔یہ کامیابی چشمہ نیوکلیئر پاور جنریٹنگ سٹیشن کے انجینئرز، سائنسدانوں اور دیگر عملے کی تکنیکی مہارت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظہر ہے ۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق سی ون کی کارکردگی نیوکلیئر پاور کی قابلِ اعتماد اور کم لاگت ہونے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے ۔ستمبر 2026 میں سینیٹ آف پاکستان میں پیش کی گئی معلومات کے مطابق CNPGS سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 6.876 روپے فی یونٹ رہی، جو پن بجلی کے بعد بجلی پیدا کرنے کی دوسری کم ترین لاگت ہے ۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس چلا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments