بلاول کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

بلاول کراچی سے اسلام آباد پہنچ  گئے ، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ، جن میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے ،بلاول بھٹو زرداری کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے ۔ ملاقاتوں میں باہمی سیاسی رابطوں، پارلیمانی امور اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت مختلف امور زیر بحث آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...