پاک بنگلہ دیش علمی وتعلیمی راہداری مزید 42 بنگالی طلبہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان علمی و تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان،بنگلہ دیش علمی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت 42 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے۔
جہاں وہ پاکستانی جامعات میں گریجوایٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں تعلیم حاصل کریں گے ۔بنگلہ دیشی طلبہ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے رخصت کیا جبکہ اسلام آباد پہنچنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مختلف پاکستانی جامعات کے نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دوسرے مرحلے کے تحت 150 بنگلہ دیشی طلبہ کو وظائف کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments