ایف آئی اے میں بے ضابطگیاں 9 ملازمین برخاست، 8کی تنزلی
اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )اسلام آباد میں بے ضابطگیوں پر 75ملازمین کو محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 9ملازمین کو نوکری سے برخاست اور 8کی عہدے سے تنزلی کر دی گئی۔
58ملازمین کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عوامی شکایات اور دیگر محکمانہ معاملات میں ملازمین کو ذاتی طور پر سنا گیا، سزا پانے والے تمام ملازمین کو موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب مواد کے جائزے کے بعد محکمانہ سزائیں دی گئیں، احتساب کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بہتر کارکردگی پر 3افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ،ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ادارے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور بدعنوانی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments