ہائیکورٹ:اے سی پتوکی ہلاکت معاملہ،اے جی کی2ہفتوں میں پوسٹمارٹم کی یقین دہانی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک سال قبل اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد کی ہلاکت کا معمہ حل کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے پوسٹمارٹم کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس شاہ رخ ارجمند نے مرحوم اسسٹنٹ کمشنر کے والد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جس میں کہاگیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی مرحوم اے سی فرقان محمد کا دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کی یقین دہانی پر توہین عدالت درخواست نمٹائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments