مہنگائی میں 0.99فیصد اضافہ، چکن سمیت20اشیا مہنگی

مہنگائی میں 0.99فیصد اضافہ، چکن سمیت20اشیا مہنگی

بجلی، انڈ ے ، ایل پی جی ،دال مسور ، چنا، بیف ،دہی ،آٹے کی قیمت میں اضافہ ٹماٹر ،آلو ،کیلا ، پیاز ،چینی سستی ، 21 اشیا کی قیمت برقرار رہیں، ادارہ شماریات

 اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.99 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 20 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 13.45 فیصد، آلو 8.33 فیصد، کیلا 5.62 فیصد، پیاز 2.42 فیصد، ڈیزل 1.57 فیصد، نمک پاڈر 0.90 فیصد، پٹرول 0.34 فیصد، چینی 0.23 فیصد، سرسوں کے تیل 0.04 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے برعکس سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 18.76 فیصد، انڈوں 2.02 فیصد، لہسن 1.57 فیصد، ایل پی جی 1.55 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، چکن 0.72 فیصد، واشنگ صابن 0.59 فیصد، دال چنا 0.34 فیصد، مٹن 0.31 فیصد، بیف 0.30 فیصد، دہی 0.27 فیصد، تازہ دودھ 0.14 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...