سیاسی اختلافات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کی :رانا ثناء

 سیاسی اختلافات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کی :رانا ثناء

پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے پختونخوا میں دہشتگردی کامسئلہ حل کرنے پر توجہ دے سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہی واحد راستہ ہے :مشیر وزیراعظم، انٹرویو

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تاریخ رہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے ذریعے امن و امان کے مسائل پیدا کرتی ہے ، وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث رہی ، احتجاجی مارچ کرنے کے بجائے پختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے ۔ ایک انٹرویومیں مشیر وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے لوگوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ،پی ٹی آئی صرف خیبر پختونخوا سے چند ہزار افراد لا سکتی ہے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں ہچکچاہٹ کا شکار رہی ہے ،حکومت نے سیاسی اختلافات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کی ہے ،سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہی واحد راستہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...