نواز شریف کا نومنتخب صدر آزاد کشمیر نجیب نقی کو فون، مبارکباد
مظفرآباد (محمد اسلم میر)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو ٹیلی فون کرکے منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد کشمیر منتخب ہونا خطے کے لیے نیک شگون ہے ۔ نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ صدر آزاد کشمیر، وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان ایک ٹیم کی صورت میں آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ان کے ویژن اور رہنمائی کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments