ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم جاپان روانہ
ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم جاپان روانہ قومی ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کی لگن لئے کراچی سے جاپان روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں کسی قسم کا دبا ؤنہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بھارت نہیں بلکہ ہر ٹیم کے خلاف فوکس کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف فتح حاصل کریں، ہمارے لئے پورا ٹورنامنٹ اہم ہے ، بہترین کھیل پیش کریں گے ۔انہوں نے ایک روز قبل میڈیا سے کہے گئے لفظ دوبارہ دہرائے کہ وہ میڈل جیتنے کیلئے پرامید ہیں اور اس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے جبکہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments