فیفا صدر کی پاکستان فٹبال کیلئے محسن گیلانی ویژن کی حمایت

فیفا صدر کی پاکستان فٹبال کیلئے محسن گیلانی ویژن کی حمایت

فیفا صدر کی پاکستان فٹبال کیلئے محسن گیلانی ویژن کی حمایت پی ایف ایف کے جاری فٹبال ڈویلپمنٹ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی

 اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کے فٹبال کی ترقی کے ویژن اور منصوبوں کیلئے فیفا کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔فیفا صدر جیانی انفینٹینو اور پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی کے درمیان اہم ملاقات نیویارک میں ہوئی جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مواقع بڑھانے اور فیفا و پی ایف ایف کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کیلئے محسن گیلانی کے ویژن کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے پی ایف ایف کے جاری فٹبال ڈویلپمنٹ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی۔فیفا صدر نے نوجوانوں کو فٹبال سے جوڑنے اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے محسن گیلانی کے منصوبوں کی حمایت کی جائے گی۔ محسن گیلانی نے کہا کہ فیفا کی معاونت پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے پی ایف ایف کی کوششوں کو مزید تقویت دے گی۔میرا مقصد پاکستان میں مضبوط، جامع اور پائیدار فٹبال کا نظام قائم کرنا ہے جس سے ملک بھر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...