زین الدین زیدان فرانس فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے
زین الدین زیدان فرانس فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے ترکیہ کے خلاف فٹ بال میچ کے دوران بطور ہیڈ کوچ میدان میں آئیں گے
پیرس(سپورٹس ڈیسک )زین الدین زیدان نے فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔فرانس کی قومی فٹبال ٹیم ترکیہ کے خلاف میچ میں 14 سال بعد پہلی مرتبہ نئے ہیڈ کوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی، جہاں سابق عالمی چیمپئن زین الدین زیدان کی کوچ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری کا آغاز ہوگا۔زیدان نے فرانس کے ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ڈیڈیئر دیشامپ کی جگہ سنبھالی ہے تاہم دونوں کے درمیان رابطے فروری 2025 میں ہی شروع ہوگئے تھے ، جب دیشامپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے ۔زیدان نے کوچ بننے کے بعد کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 برسوں کے دوران انہیں کئی پیش کش ہوئیں لیکن انہوں نے سب مسترد کردیں کیونکہ ان کی خواہش صرف فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments