پاکستان سے جنگ میں شکست افغانستان کا مقدر ہوگی :ضیا لانگو

پاکستان سے جنگ میں شکست افغانستان کا مقدر ہوگی :ضیا لانگو

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے پاکستان سے جنگ کی تو شکست اس کا مقدر ہوگی پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے ۔

 اپنے بیان میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصل حقائق کو پہچانے اور ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اب وہ ایک بڑی طاقت بن چکا ہے ۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان بھارت اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی فوج سرحدوں پر مکمل طور پر تیار بیٹھی ہے ۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کو بھی جنگ کے عذاب سے نکالے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...