سپریم کورٹ :فائرنگ،قتل کیس 78سالہ ملزم کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ :فائرنگ،قتل کیس  78سالہ ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ جب ملزم سے اسلحہ برآمد نہ ہوا ہو اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول مبینہ طور پر ایک ہی پستول سے فائر ہونے کی رپورٹ ہو تو ملزم کے کردار کے تعین کے لئےمزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

 اس لئے 78 سالہ نادر خان کو بعد از گرفتاری ضمانت دی جا سکتی ہے ۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا 10 جولائی 2026 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ نے ملزم کی طبی حالت کا بھی جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ وہ 78 سال کی عمر میں ہائپر ٹینشن، ذیابیطس اور دل کی بیماری میں مبتلا ہے ۔نادر خان کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے ایک ضامن کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...