منڈی بہا ؤالدین پولیس کا اہلکار اٹک میں دوران ڈیوٹی نہر میں گر کر ڈوب گیا
گوجرہ (نامہ نگار) منڈی بہا ؤالدین پولیس کا اہلکار اٹک میں دوران ڈیوٹی نہر میں گر کر ڈوب گیا۔
ملکوال کے علاقہ بوسال کا رہائشی کانسٹیبل زین عباس تھانہ قادر آباد منڈی بہا ئوالدین میں تعینات تھا اورپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے سلسلہ میں اس کی ڈیوٹی اٹک کے قریب غازی بھروتھا کوٹکے حضرو اٹک نہر پل پر لگی تھی، وہ کھانا کھانے کے بعد ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ نہر کنارے چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں جا گرا اورڈوب گیا، تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments