سی ویو ہوٹل میں خاتون سے زیادتی مجرم کو 10 سال قید، 2لاکھ جرمانہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج جنوبی عبد الظہور نے سی ویو ہوٹل میں خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم اسد انور کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔۔۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی، جبکہ جرمانے کی وصول رقم متاثرہ خاتون کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments