حج میڈیکل مشن 2027 کیلئے تسلیم شدہ ڈگریاں مساوی قرار
ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس، ایف سی پی ایس اور ایف آر سی ایس ڈاکٹرز برابر ہیں ڈگری کے نام یا عنوان کی بنیاد پر کسی قسم کا امتیاز نہیں ہونا چاہیے ، پی ایم ڈی سی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان میڈ یکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے حج میڈیکل مشن 2027 کے لیے ڈاکٹروں کی اہلیت کے متعلق وضاحت جاری کی ہے ، پی ایم ڈی سی نے وزارت قومی صحت اور وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گئے مراسلے میں تمام تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہولڈرز کو مساوی قرار دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایم ڈی (MD)، ایم ایس (MS)، ایم ڈی ایس (MDS)، ایف سی پی ایس (FCPS) اور ایف آر سی ایس (FRCS) کی اہلیت و قابلیت اور ڈگریاں رکھنے والے تمام ڈاکٹرز قانونی اور پیشہ ورانہ طور پر ایک ہیں۔ حج میڈیکل مشن میں شمولیت کی اہلیت کے لیے صرف ڈگری کے نام یا عنوان کی بنیاد پر کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں برتا جانا چاہیے اور تمام ڈگری ہولڈرز کو برابر کا موقع ملنا چاہیے ۔ پی ایم ڈی سی نے کہا کہ حج میڈیکل مشن کے لیے حتمی انتخاب اور اختیار وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے پاس ہے جو ان تمام امور کو دیکھتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments