وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب عالم اسلام کی ترجمانی ، امیر مقام
شہباز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب پاکستانی قوم، عالم اسلام، فلسطینی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتاہے۔ وزیراعظم نے صرف پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی برادرانہ وابستگی، حرمین شریفین کے تقدس اور خطے میں اجتماعی امن و سلامتی کے عزم کو بھی دوٹوک انداز میں بیان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments