بروقت ، مستند معلومات باخبر جمہوریت کیلئے ناگزیر:صدر /وزیراعظم

 بروقت ، مستند معلومات باخبر جمہوریت کیلئے ناگزیر:صدر /وزیراعظم

گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کیلئے آزاد انہ صحافت عوامی مباحثے کا تحفظ ضروری، پیغامات

 اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معلومات تک ہمہ گیر رسائی کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں کے معلومات تک رسائی کے آئینی حق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ بروقت، مستند اور قابلِ اعتماد معلومات باخبر جمہوریت کے کیلئے ناگزیر ہیں ، جمہوریت میں شہری اس وقت ہی عوامی زندگی میں بامقصد طور پر حصہ لے سکتے ہیں جب انہیں بروقت، مستند اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی حاصل ہو ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت کے دور میں غلط اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کے ساتھ آزاد صحافت اور بامعنی عوامی مباحثے کا تحفظ بھی ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفاف اور جوابدہ معاشرے کی بنیاد ہے ، تاہم جھوٹی معلومات کا پھیلاؤ بڑا چیلنج ہے ، انہوں نے حقائق کی جانچ، ذمہ دارانہ ابلاغ اور ڈیجیٹل ذرائع کے مؤثر استعمال پر زور دیا، صدر اور وزیراعظم نے آرٹیکل 19-اے اور متعلقہ قانونی و ادارہ جاتی نظام کو شہریوں کے حقِ معلومات کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...