پشاور:خیبرکے علاقہ میں سمگلروں کی فائرنگ، ایس ایچ اوشہید
پشاور (اے پی پی)ضلع خیبرکے علاقے ملاگوری میں مبینہ طورپرنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نقل وحرکت کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی شہید ہوگئے۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے پرسمگلروں نے ایس ایچ اوپر فائرنگ کی، زخمی ہونے پرانہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جان کی بازی ہارگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments