مستونگ : سکول کی عمارت دھماکا سے تباہ ، تربت میں پولیس اہلکار اغوا
دہشت گردوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، متعدد کلاس رومز زمیں بوس پولیس کانسٹیبل ذاکر بلیدہ کا رہائشی ہے ، وہ ہوشاب تھانے میں ڈیوٹی سے تربت جارہا تھا:ذرائع
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے سکول کی عمارت کو اڑا دیا جس سے متعدد کمرے زمیں بوس ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کھڈ کوچہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے متعدد کلاس رومز ز میں بوس ہوئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثنا تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پولیس کانسٹیبل کو اغوا کرکے لے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل ذاکر کو تربت کوئٹہ روڈ پر ہیرونک کے مقام پر موٹر سائیکل سوار افراد اسلحہ کے زور پر اسے اغوا کرکے اس کی ذاتی گاڑی میں لے کر فرار ہوگئے ۔مغوی بلیدہ کا رہائشی اور ہوشاب تھانے میں ڈیوٹی سے تربت جارہا تھا۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments