آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان

 آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت  بعض مقامات پر بارش کا امکان

لاہور (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم مرطوب اور خشک رہنے کا امکان ہے۔۔۔

 تا ہم شام یا رات کے وقت لاہور، قصور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر گردونواح میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اسی طر ح رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح50فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 142فیصد رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...