ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ ، 16کروڑ 40 لاکھ افراد کی سکریننگ کا ہدف مقرر
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کے تحت ملک بھر میں 16 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی سکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے ، پہلے چھ ماہ کے دوران تقریباً 16 لاکھ افراد تک رسائی حاصل کی جائے گی جس کے بعد مرحلہ وار ملک کے دیگر علاقوں تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments