لاہور پولیو مہم ،22 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
9اضلاع میں مہم مکمل ، 98فیصد کوریج حاصل کی گئی،سربراہ پروگرام خالد پرویز
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور میں پولیو کے خاتمے کی مہم اختتام پذیر ہو گئی ، جس کے دوران چھ روز میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم چلائی گئی، جن میں سے 9 اضلاع میں مہم مکمل ہو چکی ۔ اب تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مہم کے دوران 98 فیصد کوریج حاصل کی گئی ہے ۔ لاہور سے مہم کے مکمل اعداد و شمار موصول ہونے کے بعد کوریج کی شرح میں مزید اضافے کی توقع ہے ۔مہم لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، اٹک، میانوالی، ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں منعقد کی گئی، جبکہ تین اضلاع میں مہم مؤخر کر دی گئی۔انسداد پولیو پروگرام سربراہ خالد پرویز نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments