18سالہ خواتین کو31 دسمبر تک بغیر برتھ سرٹیفکیٹ شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت
اسلام آباد (این این آئی)نادرا نے شادی شدہ اورغیر شادی شدہ خواتین کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔نادرا کے مطابق برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود 18 سال سے زائد عمر کی خواتین 31 دسمبر تک اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گی۔۔۔
شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گی،درخواست گزار کے شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کابائیو میٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے ۔نادرا کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خاتون کے پاس والدین، بہن یابھائی کاشناختی کارڈ ہونا ،درخواست گزارخاتون کے والدین یا بہن، بھائی کا بائیومیٹرک تصدیق کے لئے ساتھ ہونا بھی ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments