این ایچ اے کا شاہراہوں کی زمین ، مراکز ، فرنچائز آمدن سے ملازمین کو شیئر دینے کا فیصلہ

 این ایچ اے کا شاہراہوں کی زمین ، مراکز ، فرنچائز آمدن سے ملازمین کو شیئر دینے کا فیصلہ

ریکوری ٹیموں کو شاہراہوں کے اطراف زمین سے حاصل آمدن کا 15فیصد، ہیڈکوارٹر زکے متعلقہ شعبے کو ایک فیصد دیا جائیگا این ایچ اے کے 52مینٹی ننس یونٹس میں آمدن وصولی ٹیمیں تشکیل دی جائینگی، ہر ٹیم4 ارکان تک مشتمل ہوگی

اسلام آباد (ایس ایم زمان)این ایچ اے نے شاہراہوں کے اطراف رائٹ آف وے ، تجارتی مراکز سے کرایہ، واجبات  اور ریونیو وصولی بڑھانے کے لیے افسران و ملازمین کو آمدن میں حصہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این ایچ اے نے فرنچائز رائٹس، رائٹ آف وے اور تجارتی مراکز سے آمدن بڑھانے کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر انعامی نظام کی منظوری دے دی جسے مالی سال 2025-26سے نافذ کیا جائے گا۔فیصلے  کے تحت ریکوری ٹیموں کو آمدن کا 15فیصد جبکہ ہیڈکوارٹر زکے متعلقہ شعبے کے افسران و ملازمین کو مجموعی آمدن و وصولی کا ایک فیصد دیا جائے گا۔ قومی شاہراہ اتھارٹی کے شاہراہوں کے نیٹ ورک کے 52مینٹی ننس یونٹس میں رائٹ آف وے سے آمدن وصول کرنے والے نامزد افسران اور اہلکار مراعات و انعام کے حقدار ہوں گے۔

ان میں ہیڈکوارٹر زمیں رائٹ آف وے کی زمین اور فرنچائز رائٹس سے متعلق شعبے کے افسران و اہلکار بھی شامل ہوں گے ۔بورڈ نے ریجنل جنرل منیجرز کو رائٹ آف وے سے آمدن وصولی کے لیے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹی ننس کریں گے ۔ ہر ٹیم میں ارکان کی تعداد چار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹی ننس چار ارکان کے نام تجویز کریں گے جن کی منظوری متعلقہ ریجنل جنرل منیجر سے حاصل کی جائے گی، بعد ازاں نام حتمی منظوری کے لیے ہیڈکوارٹر زمیں رائٹ آف وے کی زمین کے جنرل منیجر کو پیش کیے جائیں گے ۔فیصلے کے مطابق فیلڈ دفاتر سے رائٹ آف وے کی زمین سے جمع ہونے والی آمدن کا 15فیصد مینٹی ننس یونٹس کی نامزد ٹیموں کو دیا جائے گا جبکہ مجموعی آمدن کا ایک فیصد ہیڈکوارٹر زمیں نامزد ٹیم کو ادا ہوگا۔ ٹیم کے لیے مختص رقم تمام ارکان میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...