ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے پلان تیار کرلیا۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی خود کار آڈٹ نظام غلط فراہم کردہ معلومات کی نشاندہی کرے گا۔
انکم ٹیکس ریٹرن میں غلط معلومات دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کو مالی لین دین کا ریکارڈ احتیاط سے مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments