ریفائنریوں کا مالی سال 26 میں 54.8ارب روپے منافع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لسٹڈ ریفائنری سیکٹر نے مالی سال 2025-26 میں مجمو عی طور پر 54.8 ارب روپے کا منافع کمایا جبکہ گزشتہ مالی سال 10.5 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
پٹرول اور ڈیزل کی ریفائننگ مارجن میں اضافے اور فروخت کے حجم میں بڑھوتری کے باعث منافع میں نمایاں بہتری آئی۔شعبے کی آمدنی مالی سال 2025 میں 1.22 ٹریلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 2025-26 میں 27 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 1.54 ٹریلین روپے ہوگئی جبکہ مجموعی منافع 10.4 ارب روپے سے بڑھ کر 107.4 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ نتیجتاً، شعبے کا مجموعی منافع مارجن 0.9 فیصد سے بڑھ کر 7.0 فیصد ہوگیا جبکہ خالص منافع مارجن 3.6 فیصد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments