سپیکر کے پی اسمبلی کا ارکان وزراکی گرفتاریوں کا ریکارڈ طلب

سپیکر کے پی اسمبلی کا ارکان وزراکی گرفتاریوں کا ریکارڈ طلب

پشاور (این این آئی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ارکان، وزرا ، مشیروں کی گرفتاریوں اور دیگر کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

مراسلے میں گرفتاریوں، چھاپوں اور تلاشی کے واقعات کی تفصیلات کے ساتھ متعلقہ ایف آئی آرز اور پولیس کو رپورٹ درج کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔مراسلے کے مطابق مطلوبہ معلومات اسمبلی اختیارات، استحقاق و مراعات ایکٹ 2026کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ آئی جی کو ہدایت کی گئی کہ مطلوبہ مکمل ریکارڈ فوری طور پر اسمبلی سیکرٹریٹ کو فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...