گنڈاپور کا پارٹی مفادات کو حکومت پر ترجیح دینے کا عندیہ ،سہیل آفریدی سے ملاقات کی اندرونی کہانی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور میں پارٹی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعلیٰ کے پی نے پی ٹی آئی رہنما کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے رہی ہے ، لانگ مارچ کا نام نہ لینے کی صورت میں صوبائی حکومت بچ سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آ سکتا ہے جس میں علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ کے پی بن سکتے ہیں، گنڈاپور نے پارٹی مفادات کو حکومت پر ترجیح دینے کا عندیہ دیا، ملاقات میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجازت دے تو اسمبلی توڑ سکتا ہوں۔دونوں رہنما ؤں میں بانی پی ٹی آئی سے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر مشاورت نہ کرنے کی بات بھی ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments