پٹرول سکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے :وزیرپٹرولیم
لاہور (سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا وزیراعظم کی سستا پٹرول سکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے ،سکیم کیلئے حکومت اپنے وسائل میں کٹوتی کرے گی۔
ریاست کو دھمکانے والے ناکام ہونگے ، ریاست کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، محمود بوٹی یو سی 137 میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویزملک نے کہامشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم اورحکومت ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،اگر 10 ماہ تک یہ نظام چلانا پڑا توحکومت اپنے بجٹ سے 400 سے 500 ارب روپے کم کر کے عوام پر خرچ کرے گی، اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد اپنی موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں رجسٹرکراچکے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کو عوام کی مشکلات اور تکلیف کا احساس ہے ،حکومت وہ کام نہیں کرے گی جو 2022 میں سابق حکومت نے کیا تھا۔حافظ عاصم منیر، اسحاق ڈار اور محسن نقوی بہترین کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم کے بہتر فیصلوں کی بدولت پاکستان میں تیل کی قلت کبھی پیدا نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments