پی آئی اے کیلئے طیارے خرید رہے نہ قرض کا اعلان کیا:مشیر خزانہ

 پی آئی اے کیلئے طیارے خرید رہے  نہ قرض کا اعلان کیا:مشیر خزانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت نہ تو نجکاری کے بعد پی آئی اے کیلئے طیارے خرید رہی ہے اور نہ ہی اس مقصد کیلئے کسی حکومتی ضمانت یا ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے قرضے کا اعلان کیا گیا۔۔۔

 گردش کرنے والے بعض تبصروں میں نجکاری اور برآمدی قرضہ فراہم کرنے والے ادارے کے کردار کو درست طور پر نہیں سمجھا گیا۔اپنے بیان میں خرم شہزاد نے مزید کہا ہے کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے فریم ورک میں اثاثوں کی بنیاد پر طیاروں کی فنانسنگ کی گنجائش موجود ہے ، طیارہ خود فنانسنگ کیلئے سکیورٹی کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے ، حکومتی ضمانت لازمی شرط نہیں۔ خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت کا کردار پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے بین الاقوامی فنانسنگ، ٹیکنالوجی، سپلائرز اور سرمایہ کاری کے دروازے کھولنا اور سہولت فراہم کرنا ہے ، وزیر خزانہ کی امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک سے بات چیت صرف پی آئی اے تک محدود نہیں تھی ، پی آئی اے کیلئے حکومتی قرض یا حکومتی ضمانت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...