کہیں موسلادھاربارش،کہیں ژالہ باری،اسلام آبادکاموسم سردہونے لگا
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں )اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد موسم سرد ہونا شروع ہوگیا ،کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔۔
، اسلام آباد، راولپنڈی، کوہاٹ، کرک، میانوالی، دنیا پور میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ جھنگ، چشمہ دریا خان، کچہ گجرات، پیلاں اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی، کندیاں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا،بارش کے باعث کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد ایئرپورٹ 67، سید پور 33، زیرو پوائنٹ 31، گولڑہ 25، بوکرا 22، اٹک 55، راولپنڈی چکلالہ 39، شمس آباد 29، پیرودھائی 28، گوالمنڈی 27، کچہری 15، نیو کٹاریاں 04ملی میٹرریکارڈکی گئی،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 2 فٹ رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments