چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں:امریکا

 چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں:امریکا

امریکا چین تجارت ، 60 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی فہرستیں جاری

واشنگٹن،سان فرانسسکو(اے ایف پی) وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ چین کو ہتھیار فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، یہ وضاحت امریکی سفیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی اسلحہ خریدنے کی پیشکش کے بیان کے بعد سامنے آئی۔ چین میں امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے شی جن پنگ کے دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ امریکی ہتھیار خریدنا چاہیں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چین کو اسلحے کی کوئی فروخت زیر غور نہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حکومت کا چین کو ہتھیار فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکا اور چین نے باہمی تجارت کی 60 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر ٹیرف میں ممکنہ کمی کے لیے فہرستیں جاری کردی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک 30، 30 ارب ڈالر کی درآمدی اشیا پر کم ٹیرف کے امکانات کا جائزہ لیں گے ، تاہم شرح اور نفاذ کا وقت واضح نہیں کیا گیا۔ امریکی فہرست میں چینی مصنوعات کی 77 اقسام شامل ہیں، جن میں آتش بازی، کرسمس سجاوٹ، گھریلو سامان اور کھیلوں کا سامان شامل ہے ۔ چین کی فہرست میں امریکی اشیا کی 1600 سے زائد اقسام ہیں، جن میں گوشت، اناج، دودھ کی مصنوعات، وسکی، کوئلہ اور لکڑی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...